خضدار، ایس پی پولیس کی گاڑی پر دھماکہ ،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی

کوئٹہ:خضدار کے علاقے میںپولیس گاڑی کے قریب دھماکے سے2 اہلکارجاں بحق جبکہ 1زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو خضدار کے علاقے جھالاوان کمپلیکس کے قریب نامعلوم افراد نے ایس پی پولیس خضدارکی گاڑی کو بم کے ذریعے نشانہ بنایا دھماکے کے بعد ملزمان نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار دین محمداور عبدالسلام زہری جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعدڈپٹی کمشنرخضدار محمد الیاس کبازئی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے نعشوں اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا گیاپولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں