گوادر کی عدالت میں حق دو تحریک کے 70 کارکنان کی اجتماعی پیشی

گوادر (این این آئی) حق دو تحریک کے 70 کارکنان کی گوادر عدالت میں اجتماعی پیشی ،حق دو تحریک کی یکجہتی اور عوامی خدمت کے جذبے کو جھوٹے ایف آئی آر اور قید و بند سے دبانا ممکن نہیں، گوادر کے ہر بھائی بہن، بچے بوڑھے کے دل میں صرف مولانا اور حق دو تحریک بسا ہے اور اس کو مٹانا کسی کے بس کی بات نہیں۔تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک کے تقریباً 70 کارکنان کی گوادر عدالت میں مختلف مقدمات میں پیشی ہوئی، حق دو تحریک کے 70 کارکنان آج گوادر عدالت میں پیشی کے لیئے اجتماعی طور پیش ہوئے، اس موقع پر کارکنان کا کہنا تھا کہ حق دو تحریک کی یکجہتی اور عوامی خدمت کے جزبے کو جھوٹے ایف آئی آر اور قید و بند سے دبانا ممکن نہیں. انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کے ہر بھائی بہن، بچے بوڑھے کے دل میں صرف مولانا اور حق دو تحریک بسا ہے اور اس کو مٹانا کسی کے بس کی بات نہیں، انہوں نے کہا کہ گوادر کے لوگوں کے لیئے بنیادی انسانی سہولیات و حقوق کے اصول کے پاداش میں وہ ہر قسم کی صعوبتیں برداشت کرنے کو تیار ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں