مقامی قبائل کی جدی پشتی اراضی کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، بھوتانی گروپ

وندر :ضلع حب اور لسبیلہ کی اراضیات پر سب سے پہلا حق یہاں کے مقامی قبائل کا ہے مقامی قبائل کی جدی پشتی ارضیات کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے حب اور لسبیلہ کے لوگ اپنی ارضیات فروخت نہ کریں ان خیالات کا اظہار بھوتانی گروپ کے سینئر رہنما سابق نائب ناظم ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ محمد ابرہیم دودا نے گزشتہ روز سونمیانی وندر کے صنعتی شہر وندر میں قائم کیے گئے عوامی ایکشن کمیٹی کے کیمپ میں کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حب اور لسبیلہ میں آئے روز باہر سے آنے والی کمپنیوں کے ناموں پر مقامی قبائل کی جدی پشتی ارضیات کے الاٹمنٹ کے لیے کوشیشیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حب میں مقامی قبائل کی جدی پشتی ارضیات کو ٹھٹہ سیمنٹ فیکٹری کے نام پر 54 ہزار ایکڑ اراضی الاٹمنٹ کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے اشتہارات جاری کیے گئے جن کے خلاف ہمارے قائدین نے آواز بلند کرتے ہوئے ان کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو گئے اور ان کی آواز کے ساتھ آواز ملا کر حب اور لسبیلہ کے عوام نے حق و سچ کا ساتھ دینے کے لیے اپنے ہر دل عزیز قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ان فرضی کمپنیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے حب اور لسبیلہ کے قبائل کی جدی پشتی ارضیات کو تحفظ دینے کے لیے اٹھ کھڑے ہوگئے انہوں نے کہا کہ ٹھٹہ سیمنٹ فیکٹری کو الاٹ کی جانے والی اراضیات کا مسئلہ ابھی حل نہیں ہوا تھا کہ وندر ڈیم پروجیکٹ کے قریبی علاقوں میں لینڈ مافیا نے ہزاروں ایکڑ اراضی اپنے ناموں پر الاٹ کرانے کے لیے زور آزمائی شور کردی ان کے بھی خلاف ہمارے قائدین نے آواز بلند کرتے ہوئے ان کے مذموم مقاصد کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حب اور لسبیلہ کی اراضیات پر سب سے پہلا حق یہاں کے مقامی قبائل اور برادر قبائل کا ہے ہم کسی کو حب اور لسبیلہ کے قبائل کی جدی پشتی ارضیات پر قابض ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین ہمیشہ سے کہتے آ رہے ہیں کہ اپنی جدی پشتی ارضیات کو فروخت نہ کریں اگر زیادہ ہی ضرورت پیش آئے تو اپنے قریبی رشتے داروں اور پڑوسیوں کے ساتھ فروخت کریں تاکہ آگے چل کر آپ لوگوں کے لیے مسائل پیدا نہ ہوں انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کی جدی پشتی ارضیات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے غریض نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جس طرح تحصیل سونمیانی وندر سے تعلق رکھنے والی پارٹیوں کے رہنماں نے یہاں کی اراضیات کو تحفظ دینے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی اتحاد کے نام پر احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اس پر میں ان تمام ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے مقامی قبائل کے مفادات کو اپنی سیاسی مفادات سے بالاتر سمجھتے ہوئے یکجہ ہوکر آواز بلند کرنے کا جراتمندانہ فیصلہ کیا اس موقع پر بھوتانی گروپ کے سینئر رہنما عالم خان انگاریہ، نیشنل پارٹی کے رہنما کامریڈ محمد سلیم بلوچ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ بھوتانی گروپ کے سینئر رہنما ماسٹر غلام رسول انگاریہ ،سابق کونسلر میونسپل کمیٹی وندر حاجی عبدالستار انگاریہ، سابق کونسلر میونسپل کمیٹی وندر وڈیرہ محمد سلیمان انگاریہ، نیشنل پارٹی کے سینئر ورکر رحمت اللہ خاصخیلی و دیگر بڑی تعداد میں احتجاجی کیمپ میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں