نال میں بجلی کی بندش کیخلاف زمینداروں کا ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر پر دھرنے کا اعلان
نال : زمینداروں کا بجلی بندش کے خلاف کل 1 مارچ کو ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی تحصیل نال کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد ہاشم سہپاد منعقد ہوا جس میں گریشہ ،درنیلی، لغورزرد، گروک، ہزار گنجی سے سینکڑوں زمینداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا غلام قادر سنجرانی نے حاصل کی اجلاس کی کاروائی جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شریف شہزاد نے سرانجام دی اجلاس میں زمیندار فیڈرز کے بجلی کے دورانیہ کو دوگھنٹے کرنے کے متعلق سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا اجلاس سے جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر محمد ہاشم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین مہینوں سے زمینداروں کے بجلی کے بندش سے ہمارے پیاز گندم جو کے فصلات تباہ ہوگئے ہم سے اوڈی صاحب نے مزاکرات کرکے بجلی کے دورانیہ کو بارہ گھنٹے کرنے کی یقین دہانی کرائی اور چھ گھنٹے برانچ وائزر بجلی فراہم کی مگر ایک ہفتے کے بعد پھر بجلی کے دورانیہ کو دوگھنٹے کردیا جوکہ زمینداروں کے ساتھ دھوکہ ہے اجلاس سے جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے سینئر ناہب صدر ارباب بزگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کیسکو کے ناروا سلوک پر ہمارے زمینداروں کے فصلات تباہ ہوگئے اور ان کے بچے نان شبینہ کے محتاج ہوگئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر توانائی محمد ہاشم نوتینزئی بلوچستان کے کسانوں کے ساتھ بیوروکریسی کے کہنے پر ظلم کررہا ہے ان کو یہ معلوم ہونا چاہیے یہ وزارت عارضی ہے تم لوٹ کر یہ غریب کسانوں کے پاس ووٹ مانگنے آوگے پھر جو تمارا حشر نشر ہوگا اس کے لئے تیار رہنا۔ اجلاس سے سلطان بزنجو ،ابراہیم رخشانی اور دیگر زمیندار رہنماں نے خطاب کیا اجلاس میں تمام زمینداروں سے رائے طلب کی اور زمینداروں کے رائے کے فیصلے کے مطابق کل 1 مارچ کو جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی صدر عبدالوہاب غلامانی کے سربراہی میں ڈپٹی کمشنر خضدار کے آفس ہے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل وہاں طے کریں گے۔


