اوستہ محمد، چیف میڈیکل آفیسر، اہلیہ اور بیٹی میں کورونا کی تشخیص

اوستہ محمد:اوستہ محمد سیول اسپتال کے سینئر ڈاکٹر سلیم رضا جمالی اور ان کی اہلیہ، بیٹی کو کرونا وائرس ٹیسٹ پر پازٹئیو، جنہیں ایسو لیٹ کیا گیا، جعفرآباد میں بھی کرونا وائرس برھنے لگاتفصیلات کے مطابق کرونا وائرس اب جعفرآباد میں بھی بڑھنے لگا، ڈیرہ اللہ یار کے بعد اوستہ محمد میں بھی کرونا وائرس پھیلنے لگا سیول اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر سلیم رضا جمالی اس کی اہلیہ اور بیٹی کو کرونا ٹیسٹ کے بعد مثبت آنے پر انہیں فوری طور پر کوئٹہ مزید اعلاج کے لئے لے جایا گیا جہاں ان کو ایسو لیٹ کر دیا گیا، جس کی تصدیق ڈی ایچ او ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے بھی کی، جبکہ انچار ج سیول اسپتال ڈاکٹر عبدالجبار سومرو کے مطابق ڈاکٹر سیلم رضا جمالی کے کرونا مثبت آنے کے بعد ہم نے 55افراد کے ٹیسٹ کروا ئے جن میں ڈاکٹر کے رشتہ دار سمیت اسپتال کے عملہ اور آس پاس کے لوگ شامل ہیں ان کی رزلٹ 48گھنٹے میں سامنے آئے گی، کرونا پہلے ڈیرہ اللہ یار میں اب اوستہ محمد میں بھی ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ اور بیٹی کے لئے دعا کی اپیل اللہ انہیں جلد صحت یاب کرئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں