ایرانی جوہری ڈیل سے مکمل امریکی علیحدگی پر یورپی فریق شدید برہم

برسلز:امریکا نے ایرانی جوہری ڈیل کے بقیہ حصوں سے بھی پوری طرح علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ڈیل کے مغربی فریقوں نے امریکی فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ جس میں تین شقوں کی منسوخی کے امریکی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا گیا۔ مشترکہ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کو استثنیٰ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی منظور شدہ قرارداد نمبر 2231 کے تحت حاصل تھا۔ اس قرارداد کا تعلق بین الاقوامی برادری کے جوہری عدم پھیلاؤ کے ساتھ وابستہ مفادات کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور اس میں ایران بھی شامل ہے جو اپنے جوہری پروگرام کے محفوظ اور پرامن مقاصد کی ضمانت دیتا ہے۔ روس، چین اور یورپی ممالک مغربی ایران کے صنعتی شہر اراک میں واقع بھاری پانی تیار کرنے کے جوہری مرکز میں مقامی سائنسدانوں کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں