بلوچ پشتون برادر اقوام ہیں، آپس میں الجھنا غیر مناسب ہے، کشیدگی ختم کرنا ہوگی، کوئٹہ بار

کوئٹہ :بلوچ اور پشتون سیاسی قائدین قائد اعظم یونیورسٹی میں بلوچ اور پشتون طلبا کے درمیان جاری کشیدگی اور لڑائی جھگڑے کو پرامن طریقے سے ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریںکوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نائب صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ ایڈووکیٹ ‘نائب صدر سریاب جہانزیب مری ایڈووکیٹ نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری ملک احمد بلال کاکڑ ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری عبداللہ شیرانی ایڈوکیٹ، اور لائبریری سیکرٹری اسداللہ اچکزئی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہی کہ بلوچ پشتون برادر اقوام ہیں اور دونوں اقوام ظلم جبر اور محکومی کا شکار ہیں آپس میں ایک دوسرے سے الجھنا غیر مناسب عمل ہے اور تمام پشتون بلوچ قائدین کو چاہیے کہ وہ قائد اعظم یونیورسٹی کے مسئلے کو مل بیٹھ کر حل کریں اور بلوچ، پشتون اور محکوم اقوام کے طلبا کو چاہیے کہ وہ آپس میں کشیدگی کے بجائے ملکر ظلم جبر نا انصافی کے خلاف مشترکہ بنیادی, قومی, جمہوری اور سیاسی حقوق دلانے کیلئے مشترکہ سیاسی جدوجہد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں