گوادر شہر میں موجود ایرانی تیل کے تمام ڈبو سیل کردیے گئے

گوادر : ضلعی انتظامیہ نے گوادر شہر کے اندر موجود ایرانی تیل کے تمام ڈپو سیل کردیئے ،گزشتہ دوماہ کے دوران متواتر آتشزدگی کے واقعات پیش آنے بعد ضلعی نے انتظامیہ نے سخت اقدامات اُٹھائے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر بوھیر دشتی نے اندرون شہر تمام تیل کی ڈپوز کو سیل کردیئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی شہر بھر میں کاروائیاں کیں اس دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی دیگر عملہ بھی انکے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنرگوادر بوہیردشتی نے بتایا کہ گوادر شہر کی اندرونی حصوں میں تیل کی ڈپوز کو شہر سے باہر منتقل کرنے ہدایات حکم نہ ماننے پر سخت قانونی کاروائی کی جائی گی انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کے ڈپوکی وجہ سے شہر میں آئے دن آتشزدگی کے واقعات بڑھ رہے ہیں پچھلے ایک مہینے کے دوران آتشزدگی کے چار بڑے واقعہ رونما ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں