لسبیلہ میں جام گروپ اور ٹی ایل پی کے درمیان چیئرمین شپ پر معاملات طے
لسبیلہ (آن لائن) لسبیلہ میں تحریک لبیک پاکستان اور جام گروپ کے مابین چیئرمین ، وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر نامزدگی کے لئے معاملات طے پا گئے جمعہ کے روز سابق وزیر اعلی بلوچستان جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی سے انکی رہائش گاہ جام ہاو¿س کوئٹہ میں مفتی وزیر احمد رضوی رکن مرکزی مجلس شوریٰ و صوبائی امیر تحریک لبیک بلوچستان نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اس ملاقات میں بلدیات انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے لسبیلہ میں جام گروپ اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مخصوص نشستیں اور چیئرمین وائس چیئرمین شپ پر اتحاد کے لئے اتفاق کیا گیا اور باہمی سمجھوتے پر دستخط کئے گئے اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین لسبیلہ قادر بخش جاموٹ،فہیم احمد سلطانی رضوی،حاجی ظریف احمد ڈویڑن ناظم اعلیٰ،حافظ شاہجہان رضوی و دیگر موجود تھے تحریک لبیک پاکستان کی قیادت اور جام گروپ نے طے پانے والے معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ لسبیلہ میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے قابل عمل اقدامات اٹھائے جائیں گے اور بلدیاتی اداروں کے پلیٹ فارم سے بنیادی مسائل کے حل اور عوام کی بہبود کے لئے باہمی مشاورت سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


