مسجد اقصیٰ نمازیوں کیلئے کھول دی گئی،فلسطینیوں کا جم غفیرامڈ آیا

مقبوضہ بیت المقدس:کرونا کی وبا کی وجہ سے مسجد اقصیٰن میں نماز کی ادائیگی پر پابندی کے اڑھائی ماہ کے بعد مسجد اقصیٰ کی روحانی کیفیات بحال ہوگئی ہیں۔ نماز فجر کے وقت القدس کے فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں حاضری دی اور فجر کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے اذان فجر کیساتھ ہی مسجد میں ا?نا شروع کردیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے کے لیے باب العامود، وادی حلوہ اور سلوان سمیت القدس کے دیگر مقامات پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں تاہم اس کے باوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد مسجد اقصی پہنچنے میں کامیاب ہوگئی

اپنا تبصرہ بھیجیں