افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کورونا وائرس کا شکار،ملاعمر کے بیٹے ملا یعقوب نے قیادت سنبھال لی

دوحہ:افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کورونا وائرس کا شکار ہو گئی،اعلیٰ قیادت کی عدم موجودگی پرسابق امیر ملاعمر کے بیٹے ملا یعقوب نے قیادت سنبھال لی،ملایعقوب کے قیادت سنبھالنے کے بعد افغان دھڑوں میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیاجبکہ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہدنے کہاکہ افغان طالبان کی قیادت محفوظ ہے مغربی پراپیگنڈابے بنیاد ہیں۔غیرملکی جریدے کے مطابق افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کورونا وائرس کا شکار ہو گئی،افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوند، نائب امیر سراج الدین حقانی کورونا کا شکارہوئے،سراج الدین حقانی اہم کمانڈروں کے اجلاس کی صدارت کرتے رہے۔رپورٹ کے مطابق سراج الدین کی اہم کمانڈروں سے ملاقاتوں کے نتیجے میں کئی کمانڈربھی وائرس کاشکار ہوگئے،میگزین کاکہنا ہے کہ اعلیٰ قیادت کی عدم موجودگی سابق امیر ملاعمر کے بیٹے ملا یعقوب نے قیادت سنبھال لی،ملایعقوب کے قیادت سنبھالنے کے بعد افغان دھڑوں میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا،دوسری جانب ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہدنے کہاہے کہ افغان طالبان قیادت کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے بارے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان قیادت محفوظ ہے مغربی پراپیگنڈابے بنیاد ہیں اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں