چمن، زمین کے تنازعہ پر لڑائی کے دوران ایک شخص جاں بحق، دس زخمی

کوئٹہ( این این آئی) چمن میں زمین کے تنازع پر لڑئی جھکڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق دس زخمی ہو گئے ۔ لیویز کے مطابق اتوار کو چمن کے علا قے کلی گور ی کہول میں ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو گروپوں میں زمین کے تنازعے پر لڑئی جھکڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ۔ لیویز نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں