امریکا زبانوں کی بنیاد پر پاکستان، افغانستان اور ایران میں نئی ریاستیں قائم کرنا چاہتا ہے، مولانا شیرانی

کوئٹہ :مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ تخریب کاری اسمانی آفت نہیں بلکہ سیاسی مقاصد کیلئے انسانی ہاتھوں سے بنا ہوا منظم بین الاقوامی منصوبہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی پاکستان ضلع ژوب کے زیر اہتمام مقامی ہال میں علما دین قبائلی معتبرین اور سیاسی رہنماں کے شعور و آگہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کے موجودہ جغرافیائی نقشے انیسویں صدی میں اس خطے پر حاکم قوتوں نے اپنے مفادات کے مطابق تشکیل دئے تھے اب امریکہ کی خواہش ہے کہ اپنی خواہشات کے تابع خطے کے ممالک کی نئی حدبندی ہو اس مقصد کیلئے وہ لسانی بنیادوں پر نئی تقسیمات کرنا چاہتاہے اور بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ایران میں بھی زبانوں کی بنیاد پر نئی ریاستیں قائم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کا ذیلی ادارہ اور ان کے اہداف کا نگہبان ہے، بین الاقوامی مقاصد کی تکمیل ان کی ادارہ جاتی مجبوری ہے ہماری درخواست صرف اتنی ہے کہ ان مقاصد کی تکمیل پرامن طریقے سے کی جائے اس طریقے کا اس کے علاوہ کوئی نقصان نہیں کہ ڈالرز کی صورت میں ملنے والی اجرت کچھ کم ہوجائے گی مگر اس کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی بین الاقوامی مجبوری بھی پوری ہوجائے گی اور عوام کی جان مال اور عزت آبرو بھی محفوظ رہے گی انہوں نے کہا کہ ذلت مظلومیت اور غلامی کی کردار کو تبدیل کئے بغیر اس کردار کے نتیجے کو عزت انصاف اور آزادی سے بدلنا ممکن نہیں ہے آج ہم من حیث القوم دروغ گوئی خیانت وعدہ خلافی اور دھوکہ دہی کے جرائم میں مبتلا ہیں جب تک ان خصلتوں کو چھوڑ نہیں دیا جاتا ہمیں قومی سطح پر بھی اور انفرادی طور پر پر بھی عزت کا مقام اور منصب نہیں مل سکتا انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کہیں پر بھی مسلح تنظیموں کی موجودگی کی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں اپنے گاﺅں محلے میں شناخت طلب کئے بغیر کسی اجنبی شخص کو نہ رہنے دیں اور علاقے کی سطح پر باقاعدگی کے ساتھ باہمی مشاورت جاری رکھنے کا پلیٹ فارم تشکیل دیں کانفرنس سے جے یو آئی پاکستان کے ضلعی امیر الحاج قاضی احمد خوستی پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر رضا محمد رضا عوامی نشینل پارٹی کے ضلعی صدر انور لالا مندوخیل پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اختر شاہ کاکڑ قبائلی رہنما مولانا نور الحق پی ٹی آئی کے رہنما راز محمد شیرانی اور دیگر عمائدین نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں