وائس چانسلر ادارے کو کنگال کرگئے ان کیخلاف تحقیقات اور ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں، بیوٹمز ملازمین
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بیوٹمز ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج۔ اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ بیوٹمز ملازمین کو رواں ماہ تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ انتظامیہ کی نااہلی اور بدعنوانی کا خمیازہ ملازمین بھگت رہے ہیں۔ تنخواہیں ادا نہ کرنے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا۔ وائس چانسلر سمیت انتظامیہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے ذمہ دار ہیں۔ جمعہ تک تنخواہیں ادا نہ کی گئیں کو ملازمین شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔ ملازمین جلد ہی ایسوسی ایشن بھی قائم کرنے جارہے ہیں۔ وائس چانسلر جاتے جاتے ادارے کو گنگال کرگئے ہیں۔ وائس چانسلر بیوٹمز اور انتظامیہ کے خلاف مالی بدعنوانی کی تحقیقات کی جائیں۔ وائس چانسلر کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے تک انکا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان بیوٹمز کے مالی بحران کا نوٹس لیکر حل کے اقدامات کریں۔


