پنجگور میں مسلح تصادم، تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
پنجگور، تربت : زعمران کے علاقے بسد میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔ پنجگور سے متصل بلیدہ کے علاقے زعمران بسد میں دو گروہوں کے درمیاں مسلح تصادم کے نتیجے میں پروم کے رہائشی فقیر جان نامی شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا تاہم واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے ۔ علاوہ ازیں تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو تربت کے علا قے میں فٹ بال گراﺅنڈ کے قریب نامعلوم مو ٹرسائیکل سوارافراد کی فائرنگ سے پیر جان جاں بحق ہو گیا ۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ مزید کاروائی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


