عابد میر لاپتہ نہیں، اسلام آباد میں محفوظ اور اپنے دوست کے پاس ہیں، ڈاکٹر شاہ محمد مری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) معروف بلوچ مصنف اور دانشور ڈاکٹر شاہ محمد مری نے کہا ہے کہ عابد میر لاپتہ نہیں محفوظ اور اسلام آباد میں اپنے دوست کے پاس ہیں۔ ڈاکٹر شاہ محمد مری نے ایک وڈیو پیغام میں عابد میر کے حوالے سے پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مصنف اور صحافی عابد میر کے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے اور سوشل میڈیا پر خبریں چلنے سے متعلق کہا کہ عابد میر لاپتہ نہیں ہوئے بلکہ اسلام آباد میں اپنے دوست کے پاس ہیں اور محفوظ ہیں۔
Load/Hide Comments


