ایڈمنسٹریٹر کی نااہلی، کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ٹھیکیداری نظام کے سپرد، عملہ تنخواہوں سے محروم
کوئٹہ : مشینری اور عملہ صفائی کوئٹہ میٹرو پولیٹن کاپوریشن کا، پیٹرول بھی محکمے کی جانب سے فراہم کیا جارہا ہے اسکے باوجود شہر کی صفائی کا نظام ٹھیکیدار کے حوالے، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے یہ کیسامعاہدہ ٹھکیدار کیا جس کا ئی ٹینڈر ہوا نہ کو کاغذی کارروائی منظر پر آئی جس نے کوئٹہ شہر کو ایک مرتبہ پھر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ایسی پالیسیوں اور اقدامات اور سیاسی نوازشات کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔جس سے ملازمین تنخواہوں پنشنرز ماہانہ پنشن اور عملہ صفائی تین چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہوگئے کچرہ ڈھلائی اور روزانہ کوئٹہ شہر کی مختلف شاہراہوں اورگلیوں سے ہزاروں ٹن کچرہ اکٹھا کرنے کا نظام نجی کمپنی اور ٹھیکیدار کے سپرد کرنے سے صفائی کا نظام بری طرح متاٹر ہونے لگا۔ شہر میں صفائی کا بہتر بنانے کیلئے ٹھکیدار کی جانب سے کوئی اپنی کوئی حکمت عملی نہیں محکمہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی کروڑوں روپے کی مشینری اور عملہ صفائی ٹھکیدارکے حوالے کرکے ایڈمنسٹریٹرکوئٹہ نے اپنی ذمہ داری سے جان چھڑالی اور کمیشن لے کر پورا ادارہ اور صفائی کا نظام تباہی کی راہ پر ڈال دیا۔ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سینئر سٹاف سپر وائزر اور صفائی کا نظام چلانے مشینری استعمال کرنے والے ابھی تک اس بات سے بے خبر ہیں کہ ایڈمنسٹریٹر نے کن شرائط پر کوئٹہ شہر کی صفائی کانظام من پسند ٹھیکیدار کے حوالے کیا کوئٹہ شہر سے کچرے کے ڈھیر اٹھانے اور اسکی شہر سے باہر ڈھلائی کا ٹینڈر نہیں کیا گیا۔ٹھیکیدار کی مداخلت سے پورا نظام ٹھپ ہوتا جارہا ہے اس نئی قسم کی کرپشن سے پورا شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جس نے شہر میں بہت سے مسائل پیدا کردئیے ہیں ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے ٹھیکیدار سے طے شدہ شرائط برائے نام رکھ کوئٹہ شہر کے متعدد علاقوں کو صفائی کی لسٹ سے خارج کردیا اور گنجان آباد علاقوں میں محکمہ کی مشیری عملہ صفائی لیبر کو ان علاقوں میں جانے سے بند کردیا گیا ۔ جس کی وجہ سے جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نظر آرہے ہہیں ۔ کوئٹہ شہر کے تاجر سیاسی و سماجی تنظیمیں اس عمل کی شدید مخالفت کررہی ہیں اس حوالے سے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مزدور رہنماحاجی محمد یوسف کرد نے ادارے کو ٹھکیدار کے حوالے کرنے کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا کہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کروڑوں روپے کی مشینری کو برباد اور تباہ کرنے کیلئے ٹھکیدار کے اشاروں پر چلایاجارہا ہے جس سے کوئٹہ میں صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے اور ہمارے مزدور عملہ صفائی اور مشینری چلانے والے شہریوں سے الجھ رہے ہیں سالڈ ویسٹ کے نام پر ٹھکیدار کو نوازنے کا عمل ماضی میں بھی محکمے کو کروڑوں روپے کا چونا لگا چکا ہے ۔ اس طرح کے ٹھیکیداری نظام نہیں چل سکتا جس سے ملازمین کی عزت مجروح ہو ۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ ٹھیکیدار کیساتھ طے کردہ شرائط سامنے لائیں اور محکمے میں ٹھکیدار کی کرپشن کو روکیں ملازمین سخت احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔


