سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ہی امن کی شمع روشن ہوئی ہے،عمران خان

اسلام آباد :وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈی آئی خان ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم نے ٹانک میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، عمران خان نے شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی معترف ہے، سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کے باعث دہشتگردی کا خاتمہ ہوا، سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ہی امن کی شمع روشن ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں