کوئٹہ کے نئے نقشے اور حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات کرائے جائیں گے، سیکرٹری بلدیات بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) سیکرٹری بلدیات بلوچستان دوستین جمالدینی نے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات کا پرامن انعقاد حکومت اور اداروں کی بہتر حکمت عملی اور کاوشوں کا نتیجہ ہے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نئے نقشے پر کام ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کررہی ہے مذکورہ پراسس مکمل ہونے کے بعد حلقہ بندیاں مکمل کرکے انتخابات کرائے جائینگے۔ دوستین جمالدینی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی سربراہی میں قائم کی جانیوالی کمیٹی نئے نقشے اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے کام کررہی ہے مرتب دی جانیوالے رپورٹ کو کابینہ میں پیش کرکے اسکی منظوری لی جائیگی کیونکہ کوئٹہ میں انتخابات کرانے کے حوالے سے مذکورہ رپورٹ بڑی اہمیت کی حامل ہے یہاں کی آبادی اور دیگر چیزیں بہت حساس نوعیت کی ہیں ہم تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کرکے آگے بڑہیں گے تاکہ کسی کو بھی اس حوالے سے تحفظات نہ ہوں ،حب ،جعفرآباد،حرمزئی،اوستہ محمد سمیت 52یونین کونسلز میں جو انتخابات ہوئے ہیں اُنکے نتائج آرہے ہیں ٹاون چیئرمین کی نامزدگی کے بعد انہوں نے کام شروع کردیا ہے ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن جاری کریگا بلدیاتی انتخابات بڑی اہمیت کے حامل تھے اور بلوچستان میں پارٹی بنیادوں پر بغیر کسی تنازعے کے تمام انتخابات کے مراحل خوش اسلوبی سے پرامن طور پر مکمل ہوئے ہیں جو خوش آئند بات ہے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کوئٹہ میں انتخابات کے لئے نئے نقشے اور حلقہ بندیوں کے لئے کمیٹی کام کررہی ہے اسکی کابینہ سے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو شیڈول جاری کرنے کیلئے رپورٹ بھیجی جائیگی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات بغیر کسی تنازعات اور افرا تفری کے پرسکون ماحول میں ہوئے ہیں جس میں تمام اداروں اور حکومت کی کاوشیں اور اُنکا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں