کوئٹہ،ا لخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس کا انعقاد

کوئٹہ(صباح نیوز) الخدمت فائونڈیشن ضلع کوئٹہ یتیموں کی کفالت ،بیوائوں ،غریب طلبائ،مستحق ضرورت مندافراد کی خدمت ،تعلیم وصحت کے پراجیکٹس میں بہتری ووسعت لانے اور غربت کے خاتمے کے پراجیکٹس کی کامیابی کیلئے فنڈزریزنگ کیلئے کل 17مارچ کو شام 4بجے دربارمیرج ہال زرغو ن روڈ نزد ریلوے اسٹیشن میں ڈونر کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے ڈونر کانفرنس میں مخیر حضرات ،تاجر برادری ،انسانیت کی خدمت کرنے والے اہل خیر الخدمت فائونڈیشن کو عطیات زکوٰة وصدقات دیں گے اس سلسلے میں الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکرد ،کوئٹہ کے صدر عبدالمجید سربازی کی قیادت میں کمیٹیوں نے کام شروع کرکے ڈونرزحضرات سے ملاقاتیں شروع کیں۔الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکردنے کہاکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر تمام بڑے شہروں میں فنڈزریزنگ کیلئے ہم ڈونرکانفرنسز کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ مخیر حضرات سے تعاون لیکر بلوچستان میں پریشان حال غریب مستحق افراد ،یتیموں کی کفالت ،بیوائوں ومستح طلباء ،دیہاڑی دارمزدور ودیگر مساکین اور غرباء کی امداد کے پراجیکٹس میں بہتری ووسعت لائی لائے الخدمت فائونڈیشن نے گزشتہ سال سیلاب وبارش متاثرین کو کروڑوں مالیت کی خدمت کی ان کو ریلیف پہنچایا اور بحالی کے پراجیکٹس تاحال جاری ہے یتیموں کی کفالت کے پراجیکٹس بھی صوبہ بھرمیں جاری ہے یتیموں کی کفالت تعلیمی معاونت کرکے ان کو معاشرے کا بہترین کارآمد شہری بنارہے ہیں بیوائوں ،یتیم بچوں کی مائوں سمیت دیگر مستحق ہنر مندخواتین کو روزگار دینے ان کی مالی مدداور ہنر سکھانے کے حوالے سے رہنمائی ومدد کے پراجیکٹس بھی چل رہے یہ سب مخیر حضرات کے تعاو ن سے چلا رہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان کے پراجیکٹس میں زیادہ سے زیادہ یہاں کے مخیر حضرات تعاون کریں تاکہ ان پراجیکٹس میں بہتری ووسعت آجائے مخیر حضرات تاجر برادری برادراسلامی سماجی تنظیمیں ہمارے معاون ومددگار ہیں یہ سب کچھ ہم اللہ کی رضاوخوشنودی اور پریشان حال عوام کی پریشانی کم کرنے کیلئے کر رہے ہیں مخیر حضرات ڈونر کانفرنس کے انعقاد ،کامیابی اور اس میں مالی تعاون کے حوالے سے ساتھ دیں تاکہ دنیا وآخرت کی کامیابی خوشحالی مل سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں