کوہلو، بارکھان میں گھریلو ناچاقی پر 35 سالہ خاتون قتل

کوہلو (آن لائن) بارکھان کے علاقے برگ میں کاروکاری کے الزام میں 35سالہ خاتون قتل، مقتولہ کے دوبچے تھے خاتون کے بھائی نے کاروکاری کے الزام کو مسترد کردیا۔ تفصیلات بارکھان کے علاقے برگ میں گزشتہ روز کاروکاری کے الزام میں خاتون قتل خاتون کے ورثا بھائی عبداللہ نے کاروکاری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میری بہن مسماة(ب)کو مقتولہ کے شوہر توئی عرف بابو نے مار پیٹ کر زخمی کردیا میری بہن نے جان بچانے کوشش کی تو اس دوران انہوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے مقتولہ کے دوبچے ایک بیٹی اور ایک بیٹا تھا مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ توئی عرف بابو دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جسے میری بہن انہیں اجازت نہیں دی رہی تھی جن کی بنا پر میری بہن کو فائرنگ کرکے بے دری سے قتل کردیا ہے اس حوالے سے نائب تحصیلدار بارکھان حاجی کریم بخش سے بارہا رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے بلوچستان میں خواتین کے ساتھ ظلم میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن دوسری جانب حکومت بلوچستان وفاق کی جانب سے بالخصوص محروم طبقے کے لئے بنائے گئے ادارے بھی خواب خرگوش کی نیند میں سوئے ہیں خاتون کو کاروکاری کے الزام میں قتل کردیا ہے یا وہ بے گناہ تھی واقع میں خاتون کی جان چلی گئی اس کی تحقیقات کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے حکومت کو چاہئے کہ نوٹس لیکر خواتین کے ساتھ ظلم کو روکنے کے لئے سنگین اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں