بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اگلے تین روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کوئٹہ :کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں آندھی اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ،صوبے میں اگلے تین روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہاجبکہ کوئٹہ، ژوب، چمن، زیارت، خضدار، قلات، بارکھان، سبی اور نصیر آباد میں آندھی اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مغر بی ہوائیں 16مارچ کو داخل ہوگئی ہیں جس کے باعث اگلے تین روز جمعہ تا اتوار تک کوئٹہ، ژوب، خضدار، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن ،پشین ،زیارت، خضدار، قلات، لسبیلہ ،بارکھان ، سبی اور نصیر آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں