آواران، ندی میں گاڑی بہہ گئی، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
آواران(مانیٹرنگ ڈیسک)تحصیل جھاؤ کے ایریا سیڑھ ندی میں گزشتہ شب ہونے واکی طوفانی بارش کی وجہ سے پک اپ گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جبکہ ایک بچہ ابھی بھی لاپتہ ہے،متاثرہ خاندان کا کا تعلق سکندر آباد سوراب ہے ۔زرائع کے مطابق سات افراد کی میتیں جھاؤ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منتقل کی جاچکی ہیں.جاں بحق افراد میں عزیر اللہ ولد مولابخش ،منیر احمد ولدمراد بخش ، (ع )بی بی زوجہ مرادبخش ، (ن) ولد خدابخش ، (س)بی بی ولد منیربخش ، (ح)بی بی ولد منیر بخش ، مصیر احمد ولد منیر احمد شامل ہے جبکہ محسن ولد منیر احمد تا حال لاپتہ ہے جس کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے ۔
Load/Hide Comments


