فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا خوش ترین ملک قرار

نیو یارک(آئی این پی)ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ جاری ،فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیدیا گیا، رپورٹ میں کسی ملک کی خوشی کا تعین کرنے کیلئے آمدنی، صحت، آزادی، سخاوت اور بدعنوانی کی عدم موجودگی دیکھی جاتی ہے،یورپی ملک فن لینڈ لگاتار چھٹے سال ورلڈ ہپی نیس رپورٹ میں ٹاپ پر ہے، ڈنمارک، آئس لینڈ، ہالینڈ، سویڈن، ناروے، سوئٹزر لینڈ اس کے بعد ہیں،ٹاپ ٹوئنٹی میں لتھوانیا واحد نیا ملک ہے، سروے رپورٹ میں جنگ زدہ افغانستان اور لبنان دو ناخوش ترین ملک رہے،پاکستان ٹاپ 100میں بھی جگہ نہیں بناسکا، خوش ترین ممالک کی فہرست میں 103واں نمبر ہے جبکہ بھارت 136ویں نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں