پاکستان میں مالی بحران کے باوجود بلوچوں پر فوج کشی کیلئے پیسہ بہت ہے، نواب رئیسانی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ قرض لیکر لوگ واپسی کیلئے پریشان رہتے ہیں۔ لیکن ہمارے حکمران قرض لیکر خوشی سے ڈھول بجا کر بھنگڑا ڈالتے ہیں، مالی بحران کومدنظررکھتے ہوئے تمام محکموں میں کفایت شعاری لیکن بلوچوں پر فوج کشی کیلئے پیسہ بہت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میںکیا۔ انہوں نے کہاکہ قرض لے کر لوگ پریشان ہو تے سوچتے ہیں پیسہ کیسے واپس کریں گے۔ یہ عجیب ملک ہے یہاں حکمران قرض لے کر بہت خوشی کرتے ہیں ڈھول بجا کر بھنگڑا ڈالتے ہیں انہوں نے کہاکہ فیڈریشن کے حکمران پیسہ نہ ہونے کی صورتحال کو مدنظر رکھ سب محکموں کو کفایت شعاری کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں ، لیکن بلوچوں پر فوج کشی کے لیے وسائل اور پیسہ بہت ہے۔ نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ یہ تاریخی دستاویز جس میں بلوچ قوم کی قسمت کا فیصلہ تحریر کیا گیا تھا ہمیں خان سلیمان احمد زئی نے دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا وہ اس دستاویز کو International Court of Justice میں پیش کر کے اس کے نفاذ کے لیے دعویٰ کریں گے۔


