ماہل بلوچ سے ملنےوالے شواہد کی روشنی میں تخریب کاروں کا تعاقب کیا جائے گا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار خاتون ماہل بلوچ خود تخریب کاری کا اعتراف کر رہی ہے جبکہ ادارے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر یوسفزئی نے کہا کہ جو خودکش جیکٹ ماہل سے برآمد ہوئی وہ کسی اور کو دینی تھی، ماہل بلوچ کے حوالے تمام ثبوت موجود ہے اور ماہل بلوچ کا شوہر کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا نے کہا کہ تفتیش کے بعد عدالتوں سے بھی مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے وارنٹ لیں گے، ماہل بلوچ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تخریب کاروں کا تعاقب کیا جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ سہولت کاروں کی گرفتاری کی جائے گی، اگر زبردستی بیان لیا جائے تو عدالت میں حقائق سامنے آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں