ماحل بلوچ کی صوابدیدی نظر بندی ختم کرکے رہا کیا جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) 28 سالہ بلوچ خاتون ماحل بلوچ کو 18 فروری 2023ءسے پولیس کے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر اس کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد حراست میں لے رکھا ہے۔ اس کی 8 اور 5 سال کی دو بیٹیوں کو اس سے الگ کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ وہ بغیر کسی الزام کے سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہے۔ ماحل کو چار بار عدالتوں میں پیش کیا جاچکا ہے اور ہر بار سی ٹی ڈی نے حراست میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ حکام کو عالمی انسانی حقوق کے قانون کے مطابق ماحل بلوچ کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے۔
Load/Hide Comments