پاکستان اور افغانستان کے مابین ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان سے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی رات دبئی پہنچی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔گزشتہ روز سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی تھی، پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں