کوئٹہ میں رمضان شروع ہوتے ہی گیس غائب کردی گئی، سستی اشیا بھی عوام کو میسر نہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ماہ رمضان شروع ہوتے ہی گیس غائب کردی گئی ہے۔ خواتین کو سحر و افطار میں شدید مشکلات ہے۔ بچے اور بزرگ شدید سردی میں گیس کے بغیر نزلہ و زکام جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں لیکن حکومت اور گیس انتظامیہ لاپرواہ ہے جو بے حسی کی انتہا ہے۔ افسوس تو کوئٹہ کے 9 صوبائی اسمبلی اور 3 قومی اسمبلی کے نمائندوں پر ہوتا ہے جو گیس کی طرع عوام کی دسترس میں نہیں۔ پھر یہ بھی نااہل نمائندے ضمیر کو جھنجھوڑے بغیر نمائندگی کے دعوے دار ہے۔جو قابل افسوس و شرم ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت تو اعلانات کی حد بڑی تیز ہے کہ رمضان میں گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اور عوام کو سستا بازار سے سستی اشیاءخورونوش ملیں گی لیکن نہ گیس، نہ بجلی اور نہ ہی سستی اشیاءخورونوش میسر ہیں۔ بلکہ سستا بازار میں غریب عوام کی عزت و نفس کو مجروح کیا جاتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت، نااہل نمائندے، گیس انتظامیہ بجلی انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ اپنے ناقص کارکردگی کا عذاب عوام پر نہ ڈھائے اور فوری طور پر گیس کو بحال کیجائے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں