کوئٹہ، عدالت نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی کوئٹہ کی جوڈیشل عدالت نے ضمانت منظور کر لی۔رہنما تحریک انصاف حسان نیازی کو کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ 3 کے روبرو پیش کیا گیا، پولیس نے حسان نیازی کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
Load/Hide Comments


