چاغی میں اسمگلروں کی لیویز پر فائرنگ، یوریا سے بھرے 2 ٹرک قبضے میں لے لیے، ملزمان فرار

کوئٹہ : چاغی میں ضلعی انتظامیہ، کسٹمز حکام اور لیویز فورس کی یوریا مافیا کیخلاف مشترکہ کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں یوریا سے بھرے دوٹرکوں کو قبضے میں لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چا غی کے مطابق چاغی میں ضلعی انتظامیہ، کسٹمز حکام اور لیویز فورس نے خفیہ اطلا ع ملنے پر یوریا مافیا کیخلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے یوریا سے بھرے 2 مشکوک ٹرکوں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ایک گاڑی میں سوار اسمگلروں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی میں لیویز نے ٹرکوں کے ٹائر برسٹ کر دیے جبکہ گاڑی میں سوار افراد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ لیویز نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ٹرکوں کو کسٹمز کے حوالے کردیا مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں