ڈیرہ اللہ یار پولیس نے مغوی لڑکی بازیاب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

ڈیرہ اللہ یار ( این این آئی ) ڈیرہ اللہ یار پولیس نے چھاپے کے دوران مغوی لڑکی کو بازیاب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسیٰ خیل کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار غلام علی کنرانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شہر میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر 25 سالہ لڑکی شبانہ دختر نصیر کو بازیاب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گزشتہ روز شاہی چوکی کے مقام سے شبانہ نامی لڑکی کو اغوا کیا گیا تھا، ورثاءنے تھانے میں اطلاعی رپورٹ درج کروائی جسکے بعد پولیس کی ٹیم مغوی کی بازیابی کے لیے متحرک ہوگئی، خفیہ اطلاع پر ایک مکان میں چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، میڈیکل چیک اپ کے لیے لڑکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں