گنداواہ، شدید ژالہ باری سے گندم اور چنا کی تیار فصلیں مکمل تباہ
گنداواہ(یواین اے)جنرل کونسلر ایم سی گنداواہ شاہد حسین کلواڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شدید بارشوں اور ژالہ باری سے تحصیل گنداواہ کے دوسرے علاقوں کی طرح گنداواہ شہر کے چھوٹے کسان اور زمیندار بھی شدید متاثر ہوئے ہیں اور ان کی گندم اور چنہ کی تیار فصلیں تباہ ہو گئی ہے چھوٹے کسانوں اور زمینداروں کو کافی نقصان پہنچا ہے انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہیکے ان کے فصلات کا سروے کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
Load/Hide Comments


