کوئٹہ ،پو لیس کی کارروائی4ارب روپے مالیت کی منشیات بر آمد

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پو لیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4ارب روپے مالیت کی منشیات بر آمد کر لی۔ پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر بھاری مقدار میں منشیات پنجپائی کے راستے اندرون اور بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پرایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ذوہیب محسن اورایس پی صدر ڈویژ ن عدیل اکبر گجر کی سربراہی میں اے ایس پی کچلاک سرکل محمد شریف اور ایس ایچ او پنجپائی سعودالرحمان پرمشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پنجپائی کے داخلی وخارجی راستوں کی نگرانی شروع کی اوراطلاع ملنے پر بٹو پنجپائی کے پہاڑ کے درمیان خفیہ ٹھکانوں سے ہیروئن کے 25کلو کے دس پیک برآمدکرلئے۔پو لیس کے مطابق 250کلو ہیروئن کی مالیت چار ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ہیروئن کی عالمی منڈی میں قیمت فی کلو ایک کروڑ 12لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اربوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں