ڈیرہ بگٹی میں موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان قتل

ڈیرہ بگٹی (آن لائن) محلہ سنہڑی زیریں میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے محلہ سنہڑی زیریں میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گھر کے لئے پانی لانے والے نوجوان پر فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ ارشد علی ولد استاد دینہ مرہٹا بگٹی شدید زخمی ہوگئے، زخمی نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا تاہم زخمی نوجوان جانبر نہ ہوسکے جبکہ نامعلوم حملہ آور موقع واردات سے بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں