ہتک عزت کیس، سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ہتک عزت کیس میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم اپنے خلاف طیبہ گل کی جانب سے دائر ہتک عزت درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہو گئے۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی کی عدالت میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پیش ہوئے۔ عدالت میں پیش ہونے پر سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے اور ان کو 20 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments


