جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظر ثانی پٹیشن واپس لینے سے تلخیاں کم ہوں گی، اسلم بھوتانی

کوئٹہ اسلام آباد (این این آئی) رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف حکومت کی جانب سے دائر نظر ثانی پٹیشن واپس لینے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے گزشتہ روز پار لیمنٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظر ثانی پٹیشن دائر کی تھی اسے واپس لیا جائے ۔ جس پر عملدر آمد کر تے ہوئے وفا قی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظر ثانی پٹیشن واپس لے لی ۔رکن قو می اسمبلی اسلم بھوتا نی نے کہا کہ حکومتی فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا یہ اقدام عدلیہ کے وقار میں اضا فہ کرے گا اور تلخیا کم ہوں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں