پنجگور میں لیویز کے سیکڑوں اہلکار گزشتہ ایک سال سے تنخواہ سے محروم

پنجگور (آن لائن) وفاقی کوٹے پر بھرتی ہونے والے لیویز فورس کے سینکڑوں اہلکار گزشتہ ایک سال سے آٹھ ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں متاثرہ لیویز کے ہلکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مارچ کے مہینے سے لیکر اکتوبر تک کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئیں اسکے بعد رننگ تنخواہ جاری کی گئی ہم نے گزشتہ ایک سال انتظار کئے لیکن تاحال انکا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے اس طوفانی مہنگائی میں اور اس دور جو ہم نے ملازمت بغیر تنخواہ کے قریبی دکانداروں و قریبی رشتہ داروں سے پیسے راشن لے کر گھر چلائے تھے انکے لاکھوں روپے کے مقروض ہوگئے ہیں موجودہ تنخواہوں سے گھر چلانا مشکل ہے ان مقروض رقم کیسے چکائیں انہوں نے ڈی جی لیویز فورس چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ اسکا نوٹس لے کر تنخواہیں بحال کریں تاکہ ہمارے مشکلات میں کمی آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں