نوشکی زاروچہ روڈ کی بندش، ڈاک اور انام بوستان کے دیہات میں اشیا خورونوش کی قلت

نوشکی : یونین کونسل ڈاک کے نومنتخب چیئرمین میر آزاد خان مینگل نے سیلاب کے باعث نوشکی زاروچہ روڈ پر دو روز سے ٹریفک کی بندش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ڈاک اور انام بوستان کے دیہات میں اشیا ءخودنوش کی قلت پیدا ہوچکی ہے لوگ انتہائی مشکلات اور پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں نوشکی شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال جولائی کے مون سون میں بورنالہ ڈاک میں اونچے درجے کے سیلاب سے گڑانگ کے مقام پر زیرتعمیر سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا مگر آٹھ مہینے گزرنے کے باوجود سڑک اور پل کی تعمیر شروع نہیں کیا گیا اب جبکہ دور روز قبل دوبارہ سیلابی ریلہ آیا تو بیدی سیر شاہ زین دین عیسی چاہ سنگین عمر شاہ زاروچہ کے سینکڑوں دیہات اور چاغی کا نوشکی سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے رمضان المبارک میں ان دیہات میں لوگوں کو اشیا خورد نوش کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے طویل خشک سالی کے باعث اب لوگ روزانہ کی بنیاد پر نوشکی شہر سے اشیا خود نوش لاتے ہیں زمینی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے اشیا لانے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو شہر تک لیجانے ناممکن ہو چکا ہے انہوں نے کہا پاک افغان سرحد پر اس سڑک کے زریعے عام لوگوں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی لاجسٹک سپورٹ بھی جاتی ہے میر آزاد خان مینگل نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاک اور انام بوستان یونین کونسل کے لیئے زمینی راستہ جلد بحال کیا جائے زیر تعمیر پل اور سڑک کی تکمیل جلد عمل میں لائی جائے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ عارضی طور پر سڑک کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو رمضان المبارک میں آسانی سے شہر تک رسائی حاصل ہو وہ اپنے لیئے اشیا خوردنوش لا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں