کوئٹہ میں ہومیوپیتھک کی دکانوں پر غیر ملکی اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت، 4 دکانیں سیل

کوئٹہ : ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطائالمنعم نے ڈرگ انسپکٹر اختر کے ہمراہ مسجد روڈ کی مختلف ہومیوپیتھک کی دکانوں پر چھاپہ مارکر غیرملکی اور زائدالمیعاد ادویات فروخت کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے چار دکانوں کو سیل کردیااس موقع پر ہومیوپیتھک میڈیکل اسٹورز سے بغیر لائسنس غیر ملکی، غیر معیاری اور زائدالمیعاد ادویات کے سینکڑوں پیکٹ قبضے میں لے لیے گےاس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاءالمنیم نے کہاکہ کسی کو بھی عوام کی زندگیوں اور صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت اور عوامی شکایت پر ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر معیاری اور غیرملکی دوائیں فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں