نیوکاہان میں گیس، بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کیخلاف مکینوں کا احتجاج، شاہراہ بند کردی

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے نیوکاہان کے رہائشیوں نے میر نبی بخش مری کی قیادت میں گیس بحالی ، کلی میر نبی بخش مری کی بجلی فراہمی اور پانی کے پائپ لائن بچھانے کے لئے فنڈ مختص نہ کرنے کے خلاف ویسٹرن بائی پاس روڈ کو تین گھنٹے سے اوپر بلاک کر رکھا اے سی سریاب نثار احمد لانگو کی جانب سے یقین دہاںی کے بعد لوگوں نے روڈ کھول دی لیکن مطالبات اگر منظور نہیں ہوئے تو ہم مزید اہم قدم اٹھا کر وزیر اعلیٰ ہاو¿س یا گورنر ہاو¿س کے گرد بھی گرا دیں گے۔واضح رہے مری قبائل گزشتہ تیس سال سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ایم پی اے ایم این اے سے لیکر ہر ایک کا در کھٹکھٹایا لیکن کوئی سننے والا نہیں اس لئے آج مجبور ہوکر روڈوں نکل گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں