سبی میں میاں بیوی کو گولیاں مار دی گئیں، ژوب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، لورلائی میں معلم قتل

سبی، ژوب، لورلائی (آن لائن) بلوچستان مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد قتل، ایک لاش برآمد۔ سبی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا تفصلات کے مطابق گزشتہ روز سبی میں واپڈا روڈ پر ایک گھر میں نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر کے ناصر مقصود اور اسکی بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیالاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں، مزید کارروائی سبی پولیس کر رہی ہے۔ گٹکی بابر پولیس ایریامیں نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد، نوجوان پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے گٹکی بابر پولیس ایریا میں نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دی، لاش کو شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے ، مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔ پٹھان کوٹ روڈ سلےم باغ کے مقام پردن دےہاڑے 3 نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل سواروں نے گذشتہ روز گورنمنٹ مڈل سکول غبرگ کے ٹیچر معلم القران مولانا محمد عارف دمڑ کو سکول کیلئے کتابیں لاتے ہوئے بے دردی سے قتل کر دیا ہے اور موٹر سائےکل وغےرہ چھےن کر فرار ہو گئے پشتونخوا میپ لورالائی کے ضلعی سیکرٹری مصطفی کمال کاکڑ نے مولانا محمد عارف دمڑ کی بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ لورالائی سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کےا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں