بلوچستان بار کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کےخلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔ بلوچستان بار کونسل کی جانب سے جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیا گیا۔ اس کے علاوہ گزشہ دنوں ملک کی بار کونسلز نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ریفرنس نے اپنے مواخذے اور طاقت کے غلط استعمال، غیر قانونی اور غیر اعلانیہ اثاثوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں