پاک ایران بارڈر پر مارکیٹ کا قیام خوش آئند ہے، مقامی تاجروں کو تحفظ دیں گے، چیئرمین سینیٹ
کوئٹہ (یو این اے) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تفتان کے قریب پاکستان، ایران بارڈر پر بازارچے کے قیام پر چیئرمین ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ بازارچے کے قیام کیلئے آرمی چیف اور نیشنل لاجسٹک سیل کی کاوشں بھی لائق تحسین ہیںتجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی تاجروں کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے ایسے منصوبے ناگزیر ہیں ایسے منصوبوں کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز بازارچے کے قیام پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پاکستان-ایران بارڈر پر بازارچے کے قیام پر چئیرمین ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ تفتان کے قریب بازارچے کے قیام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں کے رہنے والوں کا دیرینہ مسئلہ اب حل ہوگیا ہے، بازارچے کے قیام کیلئے آرمی چیف اور نیشنل لاجسٹک سیل کی کاوشں بھی لائق تحسین ہیں، بازارچے کے قیام سے مقامی تاجر برادری کو سہولت فراہم ہوگی جبکہ بارڈر ٹریڈ بھی بہتر ہوگی، چیئرمین سینیٹ نے ایف بی آر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی تعریف کی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی تاجروں کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے ایسے منصوبے ناگزیر ہیں، ایسے منصوبوں کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایف بی آر کی جانب سے ایسی کاوشیں جاری رہیں گی۔


