دالبندین، زمین کے تنازعے پردو گرہوں میں تصادم، 2 افراد جاںبحق، 3 زخمی

دالبندین(مانیٹرنگ ڈیسک)دالبندین کے علاقے کرودک کے قریب زمین کے تنازع پر ایک ہی قبیلے کے دو فریقین کے درمیان تصادم ، گولیاں لگنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق محمد حسنی قبائل سے بتایا جاتا ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق محمد آصف ولد حاجی بدل خان عبدالکریم ولد گمی خان جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں میں گل خان ولد حاجی بدل خان،جان محمد ولد گمی خان،حاجی بدل خان ولد گمی خان شامل ہیں ،ذرائع کےمطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں