سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد میں مشکلات پیدا کی گئیں تو قوم سڑکوں پر ہوگی، پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کی غیر آئینی فیصلے کو کالعدم قرار دے کر پنجاب کے ضمنی الیکشن کی نئی تاریخ کے فیصلے کی خوشی میں پورے ملک کیطرح کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زیر اہتمام یومِ تشکر بڑے جوش و خروش سے منایا گیا، جس میں کارکنان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین کی جیت اور پاکستانی عوام کی حقیقی ترجمانی، آئین کی پاسداری کے بینرز اٹھا رکھے تھے پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام یوم تشکر سے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ، صوبائی سینئر نائب صدر باری بڑیچ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر مبین خان خلجی، سیکرٹری جنرل داﺅد پانیزئی، نوابزادہ شریف جوگیزئی، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد آصف ترین، صوبائی نائب صدر سید میر علی آغا، ملک فیصل دہوار، یوتھ ونگ کے داﺅد شاہ کاکڑ، زولیخا مندوخیل، رحیم کاکڑ، نور خان خلجی، جمعہ خلجی، بلال اچکزئی، سید روح اللہ آغا، فیصل باری اچکزئی، داﺅد مندوخیل، عمر اچکزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، آئین و قانون کی جیت اور نظریہ ضرورت کو شکست ہوئی ہے، چند مفاد پرست ٹولہ جو اپنے مفادات کے خاطر آئین کو روندھنا چاہتا تھا انکو شرمندگی اور آئین و قانون کی جیت ہوئی ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ سپریم کورٹ کے مشکور ہیں اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدار آمد میں مشکلات پیدا کی گئیں تو قوم سپریم کورٹ کے حق میں سڑکوں پر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں