گیس، سیندک اور ریکوڈک جیسے وسائل کے باوجود بلوچستان کے لوگ محروم ہیں، چیف جسٹس سوموٹو لیں، ہاشم نوتیزئی

کوئٹہ : وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی محمدہاشم نوتیزئی نے کہاہے کہ چیف جسٹس کو سوموٹو بلوچستان کے مسائل پرلیناچاہےے ،گیس،بجلی ،ریکوڈک اور سیندک بلوچستان سے نکلتے ہیں لیکن ہم ہی ان سہولیات سے محروم ہیں ،ہم سیاسی لوگ ہیں الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں ،ملک بھر میں مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے اگر مردم شماری مکمل ہوں ایک تسلسل مکمل ہوکر الیکشن ممکن ہوسکیںگے جو22کروڑ کے عوام کے حق میں ہے ،پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمد ہاشم نوتیزئی نے کہاکہ قومی اسمبلی میں لوگ انصاف کی بات کرتے ہیں لیکن ہم انصاف کے اداروں کی دروازے 70سالوں سے کھٹکھٹائے جارہے ہیں لیکن بلوچستان کے لوگوں کو انصاف نہیں ملاہے ،گیس بلوچستان سے نکلتاہے بجلی بلوچستان میں بنتی ہے لیکن بلوچستان ہی کے لوگوں کو نہ گیس میسر ہے نہ بجلی ،ریکوڈک اور سیندک بلوچستان میںہے لیکن صوبہ بے روزگاری سے دوچار ہیں ،گزشتہ دوہفتوں میں جو آئینی بحران ہے سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے آپ سے سوال کرتاہے کہ مجھے انصاف دیاجائے جو اپنے چار ارکان کے فیصلے کو نہیں مانتا توپھر بلوچستان کے لوگ کس سے انصاف کی توقع کرے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوام کوانصاف ملے ،لاپتہ افراد کی لسٹ قومی اسمبلی میں پیش ہوئی لیکن چیف جسٹس کا سوموٹو نظر نہیں ،بلوچستان کے محرومیوں ،لاپتہ افراد، آئین توڑنے والوں ، لال مسجد پر بمباری کرنے والے اور بلوچستان میں آپریشن کرنے پر کوئی سوموٹو نوٹس لیاگیاہے، سپریم کورٹ کا فرض تھا کہ وہ تمام اداروں کو سنتے پارلیمان آئین ساز ادارہ ہے اگر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں متفقہ قرارداد پاس ہوتی ہے توپھراس قرارداد پر عمل درآمد ہونی چاہےے ہم سیاسی لوگ ہیں الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں ،ملک بھر میں مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے اگر مردم شماری مکمل ہوں ایک تسلسل مکمل ہوکر الیکشن ممکن ہوسکیںگے جو22کروڑ کے عوام کے حق میں ہے ،پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ،بی این پی کہتی ہے کہ ملک بھر میں الیکشن ایک وقت پر ہونے چاہئیں ،سوموٹونوٹس لینا ہو توپھر سندھ ،بلوچستان ،خیبرپشتونخوا میں صورتحال پر لیاجائے ،سپریم کورٹ کو سپریم ادارہ بنناچاہےے تاکہ عوام کااعتماد بحال ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں