کوئٹہ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، پاکستان میں بھی گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوئیں جن میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد پیش کی ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر کا تہوار منایا گیا ، اس موقع پر بلوچستان وپاکستان میں بھی گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوئیں جن میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں۔ایسٹر کے موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد پیش کی اورکہاکہ ایسٹر کا تہوار مسلمانوں کے لیے بھی خوشی کا باعث ہے حضرت عیسیٰ ؑامن اور سلامتی کا پیغام لے کر دنیا میں آئے آج دنیا بھر میں حضرت عیسی علیہ السلام کے پیروکار موجود ہیں مسیحی برادری ملک و قوم کی ترقی میں اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے رہی ہے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے ہمارے صوبے میں بھی مسیحی برادری کی بہت بڑی نمائندگی ہے صوبے میں تمام اقلیتوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے سیحی برادری اپنی خوشیوں میں نادار اور مستحق لوگوں کو بھی شریک رکھے مسیحی برادری اپنی عبادات میں ملک کی سلامتی تحفظ اور امن و امان کے لئے خصوصی دعاں کا اہتمام کرے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور رواداری کو پروان چڑھانے کے پیغام کو عام کیا جائے ۔


