مذہب کے نام پرسیاست کرنے والوں نے عوام کی ترقی و خوشحالی کے بجائے اپنابینک بیلنس بڑھایا ،بی اے پی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ حلقہ انتخاب پر کئی دیہائیوں مذہب کے نام پر حکمرانی کرنے والوں نے حلقے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے بجائے بینک بیلنس اور اپنے کاروبار کو بڑھایا گیا حلقے کی ترقی میںروڑے اٹکانے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گے حلقے کی ترقی و خوشحالی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ انتخاب ترقی کی راہ پرگامزن بلدیاتی انتخاب کی طرح عام انتخاب میں بھی کلین سوئپ کرینگے عید کے بعد کے سینکڑوں سیاسی کارکن ہمارے کاروان میں شامل ہونگے عوامی مقبولیت کو دیکھ مذہبی جماعت بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بی اینڈآر بارشوں کے دوران ہرنائی پنجاب اور ہرنائی کوئٹہ شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھے اس سلسلے میں غفلت برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کا دورہ کرنے کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب سے اور اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان بندش کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ، سیکرٹری موصلات اور محکمہ بی اینڈآر کو ہدایت جاری کیا ہے کہ بارشوں کے دوران قومی شاہراہوں پر ٹریفک کو بحال رکھنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلائے جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مخالفین سن لے آنے والے انتخاب میںکارکردگی اور اپنے عوام کی طاقت سے کلین سوئپ کرینگے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہے انہیں عملی جامعہ پہنایا گیا حلقے دونوں اضلاع میں سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کئے ہے مزید سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کے عوام کی جوق در جوق مختلف جماعتوں کوچھوڑ کر ہمارے کاروان میںشمولیت حلقے کے عوام کا ہم پر اعتماد ہے گزشتہ پچاس سالوں سے اس حلقے سے مذہب اور قوم پرستی کے نام پر منتخب ہونے والوں نے حلقے کہ عوام کو اندھیرا میں رکھاگیا تھا جب میں اقتدار میں آیا ہوں میں ایک دن بھی آرم سے نہیں بیٹھا ہوں دن رات حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے حلقے کے عوام سے جو وعدے کئے تھے اس پر من عن عمل کیا ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مذہبی جماعت کااصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے جوکہ حلقے ترقی کی راہ میں رکائوٹ بننے کیلئے مختلف ہربے استعمال کررہے ہیں لیکن ناکامی ان کی مقدر بن چکی ہے انہوں نے کہاکہ حلقے کی ترقی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں