کوئٹہ ،پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، 4افراد جاں بحق، 6 زخمی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہےجس میں چار افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں، اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں